حیدرآباد 5اگست(یواین آئی)بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کے لئے نوٹیفکیشن کی اجرائی اور بے روزگاروں کو الاونس فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے بی جے وائی ایم کے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تنظیم نے اس بائیک
ریلی کی اپیل کی تھی جس کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں حصہ لیاتاہم پولیس نے ریلی نکالنے والے کارکنوں کو روک دیا کیونکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ریلی کے لئے اجازت نہیں لی گئی۔
پولیس نے مختلف مقامات پر بی جے وائی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔